ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)،ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے جس سے ہر چیز لرز کر رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق آج صبح ترکیہ اور شام سمیت مختلف ملکوں میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا نے بڑی پیمانے پر تباہی مچا دی، ترک میڈیا کے مطابق ترکہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیاہے جس سے عمارتیںلرز اٹھیں اور لوگ میں مزید خوف وہراس پھیل گیا۔قبل ازیں آج صبح ترکیہ اور شام سمیت مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے سے912 افراد جاں بحق اور ہزاروںزخمی ہوگئے، زلزلہ اس قدر ہولناک شدت کا تھا کہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،کئی افراد ملبے تلے دب ہوئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت7.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے یونان ،قبرص ،لبنان اور اردن میں بھی محسوس کئے گئے، عراق ،شام ،جارجیا آرمینیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،شام میںز لزلے سے 386 افراد جاں بحق اورسینکڑوں زخمی ہو گئے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد912 ہو گئی ، زلزلے سے 5383 افراد زخمی ہوئے ،ان کاکہناتھا کہ ہلاکتوں کی تعداد کہاں تک پہنچے گی ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے ، ترک صدر نے کہاکہ زلزلے سے 2818 عمارتیں مکمل طور تباہ ہوئیں جبکہ 2470 افراد کو ملبے سے نکال لیاگیا،ان کاکہناتھا کہ 9 ہزار ریسکیو ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔ترک نائب صدر نے کہاکہ زلزلے سے متاثرہ شہروں میں سکول ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں