ساکران میں کیٹل فارم کے قریب جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

لسبیلہ (انتخاب نیوز) ساکران میں کیٹل فارم کے قریب جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی میونسپل کارپوریشن حب اور اٹک فیکٹری کے فائربرگیڈ عملے نے آگ پر قابو پالیا کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔اس سلسلے میں پولیس حکام کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ساکران میں مڈول کیٹل فارم کے قریب جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر میونسپل کارپوریشن حب اور اٹک فیکٹری کے فائربرگیڈ عملے کے بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں