ڈپٹی کمشنر گوادر کا پاک ایران 250 سرحدی جوائنٹ مارکیٹ کا دورہ

گوادر (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے پاکستان ایران 250 سرحدی جوائنٹ مارکیٹ کا دورہ کیا اور جوانئٹ مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بارڈر معملات کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ھوا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گوادر بوھیر دشتی بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو پاک ایران سرحدی مقامات پر جوائنٹ مارکیٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ بارڈر کراسنگ اور جوائنٹ مارکیٹ سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی میں معاون ثابت ہوگی اور لوگوں کی نقل و حرکت، دوطرفہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ بارڈر کراسنگ سے دونوں ریاستوں کے مابین وسیع تر تعاون کو بھی یقینی بنایا جائے گا، سرحدی باڑ لگنے سے سلامتی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی جبکہ سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو پاک ایران سرحدی 250 جوائنٹ مارکیٹ کے معملات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دے دی گئی اور کہا کہ جوائنٹ مارکیٹ سے مکران ڈویژن میں بے روزگاری خاتمہ میں بھی مدد ملے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں