پی ٹی آئی کا 33 حلقوں میں انتخاب 19 مارچ کو کروانے کا مطالبہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے اور 16 مارچ کے بجائے اتوار 19 مارچ کو ان 33 حلقوں میں انتخاب کروائے۔ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف نے 16 مارچ کے بجائے 19 مارچ کو انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کردیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ اسد عمر نے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کر شیڈول جاری کرچکا ہے، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے، جمعرات معمولہ کار کا دن ہے، عوام کا بڑھا حصہ اپنے نجی و سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں