پاکستان میں آٹا مہنگا اور موت سستی ہے، نواز شریف، زرداری، مریم مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے, سراج الحق
پشاور : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پولیس لائنز بم دھماکے سانحہ اے پی ایس کے بعد دوسرا بڑا واقعہ ہے ،اگر عوام کو امن نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑ دو ،ہم اپنی دھرتی پر امن قائم کر سکتے ہیں،ملک جل رہا ہے لوگ مر رہے ہیں لیکن حکومت کو کوئی فکر نہیں،ایک سازش کے تحت ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے، لوگ مر رہے ہیں لیکن سیاستدانوں کو الیکشن کی پڑی ہوئی ہے۔ پشاور میں امن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ استعماری قوتیں اس ملک کو دولحت کرنا چاہتی ہیں۔ ایسی سازشوں سے کئی اسلامی ممالک پارہ پارہ ہوچکے ہیں ،اس ملک کو لسیانیت،قومیت اور مذہب کے بنیاد تقسیم کرانا چاہتے ہیں، سیاسی لوگ اور اسٹبلشمنٹ خاموش ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ لوگ مر رہے ہیں لیکن سیاستدانوں کو الیکشن کی پڑی ہوئی ہے ،شہباز شریف اور عمران خان ایسے حالات میں الیکشن الیکشن لڑ رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے ،لیگ کی نائب صدر کو پشاور آنا چاہیے تھا،مولانا فضل الرحمن نے بھی یہاں آنے کی زحمت نہیں کی،نہ زرداری آیا نہ مریم نواز شریف آئی ،یہ سب مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جنہیں لہو لہو پشاور اب تک یاد نہیں آیا،سو لوگ جاں بحق ہوگئے کوئی ٹس سے مس نہیں ہو رہا آخر ہمارا گناہ کیا ہے،امن کے لئے خون بہانے کے باوجود ہمارا مزید خون مانگا جارہا ہے ،خیبر پختونخوا کے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے ،افغان حکومت کو پیغام دینا چاہتا ہو کہ آپ کے لئے پاکستان کے لوگوں نے بڑی قیمت ادا کی ہے ،کیا پاکستان میں امن کے قیام کے لئے افغان حکومت کو اپنا کردار ادا نہیں چاہئے،پاکستان کے وزیر خارجہ نے پوری دنیاکا دورہ کیا لیکن افغانستان کا دورہ نہیں کیا ، کیا بلاول کو افغانستان کا دورہ نہیں کرنا چاہئے تھا، امریکہ ایک بار پھر سازش رچ رہا ہے اور پاکستان کو افغانستان میں براہ راست حملوں کا مشورہ دے رہا ہے،خیبر پختونخوا کے عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت امن کے لئے دور رس اقدامات کریں ۔انہوںنے کہاکہ یہاں بستیاں برباد اور قبرستان آباد ہو رہے ہیں۔ آٹا مہنگا اور موت سستی ہے، امریکہ ہماری قوت کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارا ملک چھیننے کے لئے امریکہ نے پاکستان میں مصنوعی حکومت قائم کی ہے ۔ پاکستان کے عوام کا سیاسی قیادت اور اداروں سے اعتماد اٹھ چکا ہے ۔امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ خیبر پختونخوا کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کرنے والے موجودہ اور سابقہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ اس کا ذمہ دار ہے ۔حکومت پائیدار امن کے لئے منصوبہ پیش کریں جو عوام کو قابل قبول ہو۔اگر کوئی منصوبہ بندی نہ کی گئی تو اسلام آباد میں دھرنا دینگے ۔ہمارا دھرنا خیبر پختونخوا میں قیام امن تک جاری رہے گا ۔شہداءکے بچوں کی کفالت جماعت اسلامی کریگی ۔پنجاب کے پولیس کے لئے ایک معاوضہ اور خیبر پختونخوا پولیس کے معاوضے میں فرق کو نہیں مانتے ۔بد امنی کے ذمہ داروں کے ساتھ حساب کتاب کرنا ہم جانتے ہیں۔


