بھارت،لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں ٹرانس وومن کو سزا
نئی دہلی:بھارتی ریاست کیرالہ میں16سالہ لڑکے کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں ایک ٹرانس وومن کو7سال قیدکی سزا سنادی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے شہر تھیروواناتھاپورم میں خصوصی عدالت نے ایک16سالہ لڑکے کو جنسی ہراساں کرنے کے کیس میں ایک ٹرانس وومن کو 7سال قید اور25ہزار بھارتی روپے جرمانے کی سزا سنائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی کیس میں ایک ٹرانس جینڈر کو سزا سنائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی عمر34سال ہے اور وہ ایک ٹرانس وومن ہے۔پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمہ نے2016میں ٹرین میں 16سالہ لڑکے کو جنسی ہراساں کیا اور اسے دھمکیاں بھی دیں۔بعدازاں اسے فون اور سوشل میڈیا پر بھی ہراساں کیا جاتا رہا اور لڑکے کی والدہ کو علم ہونے پر معاملہ پولیس تک پہنچا جس پر ملزمہ کی گرفتاری عمل میں آئی۔عدالت کی جانب سے سزا سنانے کے بعد ملزمہ کو(جس کی اب جینڈر سرجری ہوچکی ہے) خواتین کی جیل میں ایک خصوصی سیل میں منتقل کردیا گیا ہے اور جلد ہی اسے ٹرانس جینڈر کی خصوصی جیل میں منتقل کردیا جائےگا۔


