کم جونگ ان کی بیٹی اور اہلیہ کے ساتھ فوجی تقریب میں آمد

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان فوجیوں سے ملاقات میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کو بھی ساتھ لے آئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کم جونگ ان اپنی دوسری بیٹی کے ساتھ آئے جس کی عمر 9 سال ہے۔ سرکاری میڈیا پر کورین پیپلز آرمی کے 75ویں یوم تاسیس کی تقریب کی جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے کم جونگ ان، ان کی بیٹی اور اہلیہ کا زبردست استقبال کیا۔ رپورٹس کے مطابق تقریب میں کم جونگ ان کی بیٹی کو مرکزی ٹیبل کے درمیان والی نشست پر بٹھایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ ان کی بیٹی کو وارث کے طور پر دیکھا جائے۔ کم جونگ ان گزشتہ سال پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کو منظر عام پر لائے تھے جب وہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے سب سے بڑے بیلسٹک میزائل کے لانچ کا معائنہ کرنے پہنچے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں