طالبان کےخلاف اکٹھا ہوناہوگا،بتاناہوگا کہ اسلام میں دہشتگردی کاکوئی جوازنہیں،ملالہ یوسفزئی

لندن :نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان کےخلاف اکٹھا ہونا ہوگا، بتانا ہوگا کہ اسلام میں دہشتگردی کا کوئی جواز نہیں ہے۔آسکرکیلئے شارٹ لسٹ اپنی فلم ”اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ“ کی اسکریننگ میں شرکت کے موقع پر ایک انٹرویومیںملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی عسکریت پسندی کے خلاف قیادت امن کی خاطر اکٹھی ہو جائے، سیاسی و مذہبی قیادت دہشتگردی اور عسکریت پسندی سمیت طالبان کو رد کردیں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اسلام کا نام لیتے ہوئے انتہاپسند ذہنیت کے خلاف مل کر لڑا جائے، طالبان کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا، بتانا ہوگا کہ اسلام میں دہشت گردی کا کوئی جوازنہیں، طالبان کو ہماری روایات، اقدار اور اسلام کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔اپنی دستاویزی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے بتایا کہ فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بننے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ ہم آہنگی اور معافی کے پیغام کوعام کیا جا سکے۔انہوںنے کہاکہ دستاویزی فلم امریکی میرین میک کینی کی سچی کہانی پربنائی گئی ہے، میک کینی نے مسجد پر حملے کا منصوبہ بنایا لیکن پھر اسلام قبول کرلیا، فلم میں اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور معاف کر دینے کی طاقت کوموضوع بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں