سپریم کورٹ نے ایچ ایم سی کو پی آئی اے پائلٹس کی اسناد کی تصدیق کا حکم دیدیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پی آئی اے پائیلٹس کی اسناد کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر ایچ ایم سی کو پی آئی اے پائلٹس کی اسناد جلد تصدیق مکمل کرنے کی ہدائیت دیتے ہوئے معاملہ ایک ماہ تک کیلئے ملتوی کر دیا ہے۔ عدالت عظمی میں معاملہ کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت پی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی اے کے تمام پائیلٹوں کے سرٹیفکیٹ تصدیق کیلئے ایچ ای سے کو 2020 کو ارسال کر دیئے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے اس موقع پر ایچ ایم سی کے وکیل سے پوچھا کہ پی آئی اے پائیلٹوں کی اسناد کی تصدیق کا عمل کہاں تک پہنچا ہے، جس پر وکیل ایچ ای سی نذیر جواد نے بتایا کہ پی آئی اے پائیلٹوں کے اسناد کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔سپریم کورٹ نے اس موقع پر ایچ ای سی کو پی آئی اے پائیلٹوں کی اسناد کی تصدیق کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں