کوہلو، سڑک کنارے بم دھماکہ، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

کوہلو(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے کوہلو میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ3 زخمی ہو گئے۔ کوہلومیں تریمڑ کے قریب سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا، جیسے ہی سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزری، بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیا جبکہ جائے واردات کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں