کراچی، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان رینجرز(سندھ)اورپولیس نے کراچی کے علاقے زمان ٹائون اور کورنگی کراسنگ میں مشترکہ اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان عاصم رضا، اسد اور ادیب رضا کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل ، موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتارملزمان کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


