دکی، ایف سی نے کول مائنز کی سیکورٹی کا چارج سنبھال لیا، 21 رکنی کمیٹی تشکیل
دکی (آن لائن) ایف سی کی جانب سے کول مائنز کی سیکورٹی کا چارج سنبھالنے کے بعد باضابطہ طور پراکیس رکنی کول مائنز کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔تشکیل کردہ کمیٹی میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی دکی حاجی فتح محمد ناصر،محمد زاہد ناصر ،محمد عمر ناصر ،حاجی طاہر خان ناصر ،حاجی بلال ناصر ،عطاگل ناصر، ولی محمد ناصرمحمد اسلم ترین،اورنگزیب ترین،سکندر خان ترین ملک خان ترین ،ملک نعمت ترین،لیبر فیڈریشن کے ضلعی صدر شیر محمد کاکڑ، پیٹی ٹھیکیداران کی جانب سے حافظ محمد صادق خروٹی،ڈاکٹر محمد اسلم ناصر،محمود خان اتمان خیل،سردار خان ناصر،نواب خان دمڑ،مولانا عبدالواحد لونی،مرتضی خان جوگیزئی اور گلشاد خان ترین ،محکمہ مائنز کا ایک نمائندہ سمیت دیگر شامل ہیں۔اس حوالے سے کل رات ایف سی 87 ونگ دکی میں ونگ کمانڈر کرنل نعمان محبوب کی جانب سے کمیٹی ممبران کو عشائیہ دیا گیا۔جسمیں سابق تحصیل ناظم دکی سردار محمد انور ناصر ،سردار معصوم خان ترین،سمیت دیگر کول مائنز اونروں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ایف سی دکی ایف سی پارک اور فٹبال اسٹیڈیم کے امور کی بھی نگرانی کریگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں اور کول مائنز کو تنازعات کی وجہ سے بند کرنے والوں یا دھمکیاں دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اور نومنتخب کمیٹی کو بتایا گیا کہ جلد ازجلد کول مائنز تنازعات کے سلسلے میں کمیٹی اپنے فیصلے کریگی۔اور ان فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔


