آئیوری کوسٹ کا پارلیمانی وفد آج پاکستان پہنچے گا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئیوری کوسٹ کے قومی اسمبلی کے اسپیکرکی سربراہی میں پارلیمانی وفد 12 سے 16 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔اس دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور اقتصادی کثیر الجہتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ آئیوری کوسٹ کے پارلیمنٹ کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ آئیوری کوسٹ کے اراکین پارلیمنٹ کا وفد یہاں پارلیمینٹ ہاؤس کا دورہ کرے گا اور اہم سیاسی راہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ وفد اسلام آباد میں پاکستان کی یادگار اور دیگر ثقافتی مقامات کا دورہ بھی کرے گا۔
Load/Hide Comments


