بازیابی کے باوجود فشریز انسپکٹر کو لواحقین کے حوالے نہ کرنا شکوک و شبہات کا سبب بن رہا ہے، مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان

تربت(نمائندہ انتخاب)مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے ناظم اعلی مولانا عبدالغنی زامرانی نے محکمہ فشریز کے انسپکٹر عبدالمطلب زامرانی کو میرین سیکورٹی ایجنسی، نیوی اور دیگر اداروں کے ناک کے نیچے سے ٹرالر مافیاء کے ہاتھوں یرغمال بناکر لے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے سیکورٹی اداروں اور ایم ایس آئی ونیوی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ سے پتہ چلتاہے کہ ٹرالر مافیاء کی سر پرستی ادارے کررہےہیں اور ٹرالر مافیاء کے سامنے صوبائی حکومت اور محکمہ فشریز بے بس ہے، ساحل سمندر کو ٹرالر مافیاء کے ہاتھوں فروخت کر چکے ہیں، چار دن گزرنے کے باوجود بھی عبدالمطلب زامرانی کو لواحقین کے حوالےنہ کرنا بہت سے ابہام اور شکوک وشبہات پیدا کررہاہے، سمندر کو تاراج و تباہ کرنے میں پورا سرکاری سسٹم ملوث ہے اور محکمہ فشریز انکے سامنے مکمل طورپر بے بس ہے، اگر وفاقی وصوبائی حکومتیں ٹرالرنگ کی روک تھام میں مخلص ہیں تو محکمہ فشریز کو جدید آلات اور اسلحہ دیکر مستحکم بنائیں یہ واقعہ صوبائی حکومت کی بے بسی اور ناکامی کی واضح دلیل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں