ایرانی صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران وزیرخارجہ نیند کے مزے میں

ایرانی صدر حسن روحانی کے پارلیمنٹ سے خطاب کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں صدر حسن روحانی تقریر کررہے ہیں جبکہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف انتہائی بے پرواہی کے ساتھ نیند کے مزے لے رہے ہیں۔

کیمروں میں ظریف کو صدر کی تقریر کے دوران سوتا ہوا دکھایا گیا۔

ادھر ایرانی قومی ٹیلی ویژن نے ظریف کی نیند کی کیفیت کو کئی زاویوں سے کور کرکے نشر کیاہے اس کے بعد ایرانی سوشل میڈیا پر طنزو مزاح کی لہر دوڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں