بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر اڑھائی بجے ہوگا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند ترکیہ اور شام میں زلزلے پر تعزیتی قرار داد پیش کریں گی ۔اجلاس میں میر عارف جان محمد حسنی ضلع چاغی میں استاتذہ اور تعلیمی افسران کے غیر ضروری تبادلوں کی وجوہات، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے صوبے میں قائم ہونے والے دانش اسکولز کے اضلاع اور معیار سے متعلق الگ الگ توجہ دلائو نوٹسز پیش کریں گے۔اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں