ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

ژوب (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے ژوب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،گزشتہ شب بلوچستان اور کے پی کے کے سرحدی شہر ژوب شیرانی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9اور گہرائی 40کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 70کلو میٹر شمال مشرق میں واقع تھازلزلے سے کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں