کراچی میں رینجرز کی جانب سے گرفتار ملزم کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی کردیا
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے تھانے زمان ٹاو¿ن کے ایس ایچ او افتخار حسین آرائیں نے رینجرز کی جانب سے گرفتار کیا گیا ملزم ادیب رضا کو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں زخمی کردیا۔ رینجرز کی جانب سے زخمی ملزم ادیب رضا سمیت 3 ڈاکوو¿ں کو کراچی کے تھانہ زمان ٹاو¿ن کی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جبکہ تھانے کے ایس ایچ او افتخار حسین آرائیں نے جعلی پولیس مقابلہ ظاہر کرتے ہوئے ادیب رضا کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ باقی 2 ساتھیوں کو فرار ظاہر کرا دیا۔ یونیورسٹی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار گزشتہ روز رینجرز کی جانب سے زمان ٹاو¿ن سے 3 ڈاکوو¿ں عاصم رضا، ادیب رضا اور اسد کو اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم سمیت گرفتار کرنے کی پریس ریلیز بھی جاری کی گئی تھی اور پھر تینوں ملزمان کو زمان ٹاو¿ن پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔ رات گئے زمان ٹاو¿ن پولیس نے ملزم ادیب رضا کو مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ رینجرز کی جانب سے گرفتار ادیب رضا کے 2 ساتھیوں کو مفرور ظاہر کر دیا۔ مبینہ جعلی پولیس مقابلے پر ایس ایچ او زمان ٹاو¿ن افتخار حسین آرائیں کا موقف لینے کیلئے انہیں بار بار فون کیا گیا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔


