چیئرپرسن ایف بی آرنوشین جاویدکی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات سے عین وقت پرمعذرت

اسلام آباد:چیئرپرسن ایف بی آرنوشین جاوید نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات سے عین وقت پرمعذرت کرلی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا چیرپرسن ایف بی آر کے رویے پرسخت اظہاربرہمی کیا اور چیرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید سے ذاتی حیثیت میں جواب طلب کرلیا۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ نے چیرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کے نام مراسلہ جاری کیا جس میں کہاگیاکہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی چیرپرسن ایف بی آر کے رویے پر سخت نالاں ہے، چیئرپرسن ایف بی آردو طے شدہ ملاقاتوں سے معذرت کرچکی ہیں، چیئرپرسن ایف بی آر ذاتی حیثیت میں غیر ذمہ دارنہ رویے پر وضاحت پیش کرے، غیرتسلی بخش جواب کی صورت میں معاملہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کو بھیجا جاسکتا ہے، مراسلہ کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی چیرپرسن ایف بی آر کے غیر ذمہ دارنہ رویے پر برہمی کا اظہار کیا،چیئرمین سینیٹ اورچیئرپرسن ایف بی آرکی اپریل اورمئی میں ملاقاتیں شیڈول تھیں،پالیسی بورڈ کے ممبرسینیٹر کہدہ بابربھی چیئرپرسن کی غیرزمہ دارانہ رویہ سے متعلق مشیرخزانہ کوآگاہ کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں