لاپتہ رحیم زہری اور ان کی اہلیہ کی گمشدگی کیخلاف کل کوئٹہ پریس کلب پر احتجاج ہوگا، وی بی ایم پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 فروری کو لاپتہ محمد رحیم زہری اور ان کی اہلیہ کی جبری گمشدگی کیخلاف تنظیم کے زیر اہتمام 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا، اہل کوئٹہ احتجاج میں بھر پور شرکت کرکے بلوچ خاتون اور اسکے شوہر کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ وی بی ایم پی نے بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل ڈیموکرٹیک موومنٹ، بی ایس او پجار، بی ایس او، بلوچ یکجہتی کمیٹی، بلوچ وومن فورم، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، بلوچستان ہائی کورٹ بار، کوئٹہ بار، بلوچستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل کے رہنماﺅں سے ملاقات کرکے انہیں احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔ سیاسی پارٹیوں، طلباءتنظیموں اور وکلاءبرادری کے رہنماﺅں نے احتجاج میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں