شام کے صوبہ حمص میں داعش کے حملے میں 11 افراد ہلاک

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک ) شام کے وسطی علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ایک حملے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونیوالوں میں زیادہ ترعام شہری ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ داعش نے صوبہ حمص کے مشرقی شہر پلمائرا کے دیہی علاقے میں قریباً 75 افراد پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کھمبیاں اکٹھی کررہے تھے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ حملے میں خاتون سمیت 10 شہری اورشامی حکومت کا ایک رکن ہلاک ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں