وزیر اعظم نے محسن داوڑ اور علی وزیر کو کابل جانے کی اجازت دے دی
اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو ایک بار کابل جانے کی اجازت دے دی ہے دونوں کو اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے سفر کی اجازت دی گئی ہے ۔اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو کابل جانے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو انہیں ایک بار کے لئے باہر جانے کی اجازت دینے کی ہدایت کی ہے۔
Load/Hide Comments