خیبر پختونخوا کے نگران وزیر کو سرکاری ملازم ہونے پرکابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ

پشاور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر خوشدل خان ملک کو سرکاری ملازمت کے باعث کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے قانونی پہلوو¿ں کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی۔ محکمہ قانون نے رائے دی کہ خوشدل خان سرکاری ملازم ہیں اور نگران کابینہ کا حصہ نہیں ہوسکتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اعظم خان نے محکمہ قانون کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔ اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں نگران صوبائی وزیر خوشدل خان ملک کا کہنا تھا کہ اپنے ڈی نوٹیفائی ہونے کا علم نہیں، اسلام آباد میں چند میٹنگز کے لیے آیا ہوا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ جو فیصلہ کریں گے وہ قبول کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں