ملکہ برطانیہ کمیلا پارکر پھر کورونا میں مبتلا، گھر پر قرنطینہ ہوگئیں
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم کی اہلیہ کوئن کنسورٹ کمیلا پارکر کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس پر انھوں نے خود کو اہل خانہ سے الگ کرکے گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کوئن کنسورٹ کمیلا پارکر کا معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ہے جس پر ان کے عالمی دورے منسوخ اور تمام مصروفیات معطل کردی گئیں۔بکنگھم پیلس کے مطابق 75 سالہ کوئن کنسورٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انھوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔ ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


