حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج، عمران کو عدالت آکر وضاحت کرنا ہوگی، لاہور ہائیکورٹ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد کی انسداد تخریب کاری عدالت (اے ٹی سی) سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بھی عدم پیشی پر عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت میں عمران خان کے پیش ہو کر وضاحت نہ دینے کی صورت میں توہین عدالت کا نوٹس دینے کاعندیہ دیا تھا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عدالت میں آکر حلف پر دستخط کی وضاحت کرنا ہو گی، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ وقت دے دیں، عمران خان سے ہدایات لینا چاہتا ہوں، اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت ساڑھے 6 بجے تک ملتوی کر دی تھی۔ تاہم عمران خان ساڑھے 6 بجے بھی عدالت پیش نہ ہوئے تو لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔
Load/Hide Comments


