کوئٹہ، ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی، 2 زخمی

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر طور ناصر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث موٹر سائیکل اور رکشے کوکچلتا ہوا ٹرالر کے ساتھ ٹکرانے سے 2بہنوں اور خاتون سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے تصادم کے دوران رکشہ دوٹکڑے ہوگیا پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیکر ٹرک قبضے میں لے لیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے ائیر پورٹ روڈ پر طور ناصر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر رکشے اور موٹر سائیکل کو کچلتا ہوا آگے جانیوالے ٹرالر کیساتھ ٹکرا گیا حادثہ اتنا شدید تھا کہ رکشے کے دو ٹکڑے ہوگئے رکشے میں سوار 9سالہ بی صدیقہ اور اُسکی بہن 6سالہ نامعلوم جبکہ محمد یوسف بی بی روزیہ اور تاج محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے حادثے میں فضل محمد اور ناصر شدید زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں اور نعشوں کو تحویل میں لیکر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور پیر دوست کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا اور مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں