اسرائیلی کمپنی کی دنیا بھر میں 33 انتخابی مہمات میں مداخلت کا انکشاف

واشنگٹن: تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی کمپنی نے انتخابی ہیرا پھیری میں مہارت رکھنے والا خفیہ طریقہ کار استعمال کیا، جس سے دنیا بھر میں خاص طور پر افریقہ میں 33 صدارتی انتخابی مہمات کو نشانہ بنایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فاربیڈن اسٹوریزپراجیکٹ پر کام کرنے والے تفتیشی صحافیوں کے گروپ نے کمپنی کا نام ٹیم خورخی بتایا ، کمپنی کا یہ نام اس کے ایک عہدیدار کی نسبت سے رکھا گیا ہے جو تل حنان (حیفا کے مشرق میں رہتا ہے)۔رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ ٹیم اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کے سابق ارکان پر مشتمل ہے۔فاربڈن اسٹوریز سے منسلک تین کے صحافیوں نے کئی مہینوں میں ٹیم خورخی کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے خود کو کمپنی کے ممکنہ کلائنٹس کے طور پر پیش کیا۔ ان صحافیوں کا تعلق ریڈیو فرانس سے ہے۔ ایک اسرائیلی اخبار ہارٹز سے منسلک ہے اور تیسرے کا تعلق اسرائیلی اخبار دی مارکر سے ہے۔خورخی 2018 میں کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل میں ملوث تھا، جو کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر استعمال اثر و رسوخ کے اوزار فروخت کرنے والی ڈیٹا اینالیسس کمپنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں