امریکا، مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد ہلاک

جیکسن: امریکی ریاست مسی سپی کے ایک قصبے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعہ کے روز ایک مسلح شخص نے ٹیٹ کاؤنٹی کے علاقے آرکابٹلا میں گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون پر فائرنگ کردی، اس کے بعد وہ دوسرے گھر میں داخل ہوا جہاں اس نے 2 دیگر افراد کو قتل کیا اور بعد میں مزید 2 افراد کو قریبی مقام پر قتل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی خاتون مسلح شخص کی سابقہ اہلیہ تھی۔خوں ریز کارروائی میں 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد 51 سالہ مسلح شخص ایک دکان میں داخل ہوا، جہاں اس نے ایک شخص کو گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا جب کہ چھ افراد کے قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئی۔ پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں