بی این پی کا 15 مارچ کو سبی میں جلسہ کا اعلان
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے 15مارچ کو سبی میں جلسہ عام منعقد کیا جائیگاجس سے پارٹی کے مرکزی قائدین خطاب کرینگے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ جلسہ عام سنگ میل ثابت ہوگا پارٹی کو بلوچستان بھر میں پذیرائی مل رہی ہے پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت چھ نکات جو اجتماعی و اصولی ہیں ان پر عملدرآمد کرنے کیلئے ثابت قدم سے جہد کر رہے ہیں آج یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بی این پی ہی عوام کو مسائل سے نجات دہندہ سیاسی قوت ہے جو بلوچستان سمیت ڈیرہ جات‘ مائی کولاچی اور بحر بلوچ‘ خان گڑھ اور دیگر علاقوں میں پذیرائی حاصل کر رہی ہے سیاسی‘ نظریاتی اور شعوری طور پر عوام کی ذہنی و فکری سوچ کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے کیلئے پارٹی قیادت اور ورکر جدوجہد کر رہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کی جدوجہد کو دوام دے رہے ہیں مرکزی میں آزاد بینچوں اور صوبے میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے باوجود پارٹی عوام کے احساسات و جذبات کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کر رہی ہے پارٹی گروہی اور ذاتی مفادات سے ہٹ کر بلوچستان کے اجتماعی قومی معاملات کے حوالے سے اصولی موقف اپنا رکھی ہے سینکڑوں لاپتہ افراد کی بازیابی‘ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی سمیت بلوچستان کے دیگر اہم معاملات پر پارٹی مثبت انداز میں بلوچ اور بلوچستانی عوام کا موقف پیش کر رہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ سبی کا جلسہ عام کے حوالے سے پارٹی کارکنان تیاریاں شروع کریں اور سبی سمیت بلوچستان بھر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلسہ عام میں شرکت کر کے بلوچ دوستی کا ثبوت دیں۔