چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کا نومنتخب سپیکرایرانی مجلس شوریٰ کو فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نو منتخب سپیکر ایرانی مجلس شوری کو با ضابطہ مبارک کا فون کر کے خطے و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ایشائی قیادت کو عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے خود آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس عالمی معیشتوں کے لئے چیلنج بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب کو مل کر کام کرنا ہو گا،وبا سے ایران بری طرح متاثر ہوا ہے،ایران پر پابندیوں میں نرمی کی حمایت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام چاہتی ہے کہ ایران پر پابندیوں میں نرمی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ نو منتخب سپیکر مجلس شوری ایران محمد باقر قالیباف پاکستان کے دوست ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محمد باقر قالیباف نے طویل سیاسی جدوجہد کی اور مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان ایران دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا اور بارڈر ایریاز میں تجارت کے فروغ اور نئی راہیں ہموار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیاچیئر مین سینٹ نے کہاکہ دوطرفہ معاونت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،امید ہے نو منتخب سپیکر پاکستان ایران دوستی کو مزید فروغ دینگے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا،پارلیمانی اور کثیر جہتی اورتجارتی تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ خطے پائیدار امن اور ترقی کے لئے دونوں ملکوں کی پارلیمان موثر کردار ادا کرینگے،پارلیمانی معاونت اور رابطہ کاری کو مل کر فروغ دینگے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وبا پر قابو پانے کے لئے بھی خطے، علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون مزید زور پکڑ گیا ہے،پاک ایران تعلقات، دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایران کے سپیکر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں