شام میں اسرائیلی میزائل حملہ، 15 افراد جاں بحق

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میزائل حملے میں دمشق میں واقع ایک عمارت بھی تباہ ہو گئی۔اسرائیلی حملے میں ایرانی کلچر سینٹر کے قریب رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے دوران 15 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔شام کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے فضائی حملہ کیا ہے۔شام کی وزارتِ دفاع کے مطابق اسرائیل کے اس فضائی حملے میں دمشق اور اس کے آس پاس کے کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں