قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب، سندھ میں میڈیا پر اشتہارات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار

کوئٹہ : ملک بھر میں 16 اور 19 مارچ 2023ءکو قومی اسمبلی کی 64 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، جس میں صوبہ سندھ کی قومی اسمبلی کی نشست بھی شامل ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے اور اس پر عمل جاری ہے۔ اس ضمن میں الیکشن آف پاکستان کی جانب سے 9 فروری 2023 کو ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ تمام سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کو برابری کا میدان فراہم کیا جاسکے لیکن مختلف ٹی وی چینلز پر سندھ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے اشتہارات چلائے جارہے ہیں یہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 180 اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے پیرا 20 کی خلاف ورزی ہے۔ لہذا میڈیا چینلز پر ان تمام اشتہارات کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں