گوادر سے اغوا محکمہ فشریز ا نسپکٹر 10 روز بعد کراچی سے بازیاب

گوادر : غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ٹرالر کے ہاتھوں سے مغوی فشریز انسپکٹر 10 روز بعد بازیاب، عبدالمطلب زاعمرانی کو دوران گشت سمندر میں اغوا کیا گیا تھا۔ حکومتی ادارے غیر قانونی ماہی گیری میں مصروف ٹرالرز مافیا کے خلاف مشترکہ آپریشن کرکے سمندر حدود کو پاک کرے، ماہی گیروں کا مطالبہ۔ دس روز قبل سمندر میں دوران گشت محکمہ فشریز بلوچستان کا اہلکار انسپکٹر عبدالمطلب زاعمرانی کو نامعلوم مبینہ غیر قانونی ٹرالرز مافیا کے لوگوں نے اغوا کیا تھا۔ اتوار کو اچانک مغوی اہلکار کی کراچی سے بازیابی اور محکمہ فشریز بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل کو حوالگی کی خبر گردش کررہی ہے۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ اس سے قبل بھی کئی دفعہ سمندری حدود میں دوران گشت محکمہ کے لوگوں پر حملے ہوتے رہے۔ محکمہ فشریز کے مغوی اہلکار کی بازیابی پر مقامی ماہی گیروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ساحلی علاقوں میں سمندری حدود میں مشترکہ آپریشن کرکے سمندر کو ٹرالرز مافیا کے چنگل سے ہمیشہ کے لئے پاک کیا جائے۔اور غیر قانونی ماہی گیری میں مصروف سندھ کے ٹرالرز اور ان کے سہولت کاروں کی ٹیٹورک کو ختم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں