اوتھل پولیس کی کاروائی، بکرے چوری کر نے والے 2چوروں کو گرفتار

اوتھل : اوتھل پولیس کی کاروائی،دو بکرے چوری کر نے والے 2چوروں کو گرفتار کر لیا، اوتھل پولیس کے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ اسرار احمد عمرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو بکرے چور مٹھل اور اسماعیل سکنہ سندھ کوگرفتار کرکے چوری کئے گئے دو بکرے بھی برآمد کرلیئے۔اوتھل پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں