سوات، فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق، دوسرا زخمی

سوات (این این آئی) سوات میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے سے ایک خواجہ سرا جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں تاج چوک پر پیش آیا۔فائرنگ کے واقعہ میں ایک خواجہ سرا جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، زخمی خواجہ سرا کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق خواجہ سرا کا تعلق کراچی اور زخمی کا مردان سے ہے، فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں