سندھ میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ ہوا ،فواد چوہدری

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فوا د چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے سوموارکے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میںکیا۔ فوا د چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ خوفزدہ کرنے والا جرم کوئی نہیں کیونکہ اس طرح تمام وہ لوگ جو سرمایہ کاری کر سکتے ہیں وہ بوریا بستر لپیٹ کر باہر چلے جائیں گے اور آپ کے پاس کچھ نہیں بچے گا، حکومت اس انتہائی دل گرفتہ صورتحال پر فوری توجہ دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں