سعود ی عرب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

جدہ(صباح نیوز)سعودی عرب کے متعدد علاقوںمیں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے مطابق کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سعودی عرب کے مشرق میں 240 کلو میٹر دور سلطنت عمان میں 16 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں