بارکھان کنویں سے برآمد تین لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی، چہرے مسخ کردیے گئے

کوئٹہ ( این این آئی) بلوچستان کے ضلع بارکھان سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد لیویز نے لاشوں کو شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی شب بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ میں ایک کنویں سے دو مردوں اور ایک خاتون کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے جبکہ خاتون کے چہرے پر تیزاب ڈال کر اسے مسخ کر دیا گیاہے پو لیس نے لاشوں کو شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ، مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں