مستونگ، لیویز چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 2 اہلکار جاں بحق
مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ببری کے قریب واقع لیویز چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔لیویز حکام کے مطابق چوکی پر حملے میں 2 لیویز اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
لیویز انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد مسلح افراد اسلحہ بھی لے گئے۔اے سی مستونگ کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


