اسلامیہ کالج پشاور، لیکچرار کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامیہ کالج پشاور کے لیکچرار کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو منگل کو خیبر پختونخوا کے علاقے کرک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزم غائب ہوگیا تھا اور کرک میں روپوش تھا۔ ملزم شیر محمد اسلامیہ کالج میں چوکیدار کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں