بارکھان واقعہ ظلم کی انتہا ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوآرڈینٹر شانیہ خان نے کہا ہے کہ بارکھان میں پیش آنے والا وقوعہ انتہائی افسوناک ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اس واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں شانیہ خان نے کہا کہ بارکھان واقعہ ظلم کی انتہا ہے انسانی حقوق کے قوانین کے علاہ بھی بلوچستان کی قبائلی روایات خواتین اور بچوں کے خلاف اس طرح کے واقعات کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں اور یہاں کی روایات میں عورتوں اور بچوں کا خصوصی ادب واحترام پر مبنی مقام ہے شانیہ خان نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر وزرات داخلہ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے اور اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں