کوئٹہ ،سانحہ بارکھان ، لواحقین سے اظہار یکجہتی اور تعزیت کیلئے سینیٹر مشتاق احمد کی احتجاجی دھرنے میں شرکت
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ بارکھان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور تعزیت کیلئے سینیٹر مشتاق احمد خان کی کوئٹہ لواحقین کے دھرنے میں أن کے ہمراہ موجود ہیں۔سینیٹر مشتاق احمد نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ خان محمد مری کی اہلیہ اور بچےبخیریت بازیاب ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے نجی جیلوں کا خاتمہ کیا جائے۔انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کتے ہو کہا کہ بلوچستان میں نجی جیلوں میں قیدسینکڑوں قیدیوں کو آزاد کرایا جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے غریب شہریوںکی چار پانچ سال تک نجی جیل میں قیدرہنےکی ذمہ دار بلوچستان حکومت اور پولیس پر عائد ہوتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ غفلت کےمرتکب اداروں اور ذمہ داران کاتعین کر کے سزا دی جائے۔
Load/Hide Comments


