پنجگور میں 13 روز بعد بھی پی ٹی سی ایل اپنی سروس بحال نہ کرسکی، 2 ٹیلی فون ایکسچینج مکمل بند
پنجگور (انتخاب نیوز) پی ٹی سی ایل کی عدم توجہی اور ناقض کارکردگی 13 روز گزرنے کے باوجود پنجگور میں پی ٹی سی ایل اپنے سروس بحال نہ کرسکے دو ٹیلیفون ایکسچینج مکمل، ایک جزوی طور پر بند۔ 13 روز قبل پنجگور اور تربت کے درمیان نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کو نذر آتش کر دیا تھا جس کی وجہ سے پنجگور کے دو ٹیلیفون ایکسچینج تسپ اور عیسئی مکمل بند جبکہ چتکان کے ایکسچینج جزوی طور پر بند ہوگئے ہیں اور پی ٹی سی ایل کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن فون اور ڈی ایس ایل نیٹ سروس بند ہوگئے ہیں یوفون موبائل فون بند بھی بند ہوگیا تھا مگر پی ٹی سی ایل نے بزنس کے تحت سسٹم کو فوری طور پر خضدار سے لنک کر کے یوفون کی سروس بحال کر دیا مگر 13 روز گزرنے کے باوجود پنجگور میں پی ٹی سی ایل اپنے سروس کو بحال نہ کرسکا پی ٹی سی ایل پنجگور سے ریونیو کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر صارفین کو سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی ناقص سروس کی وجہ سے شہری نیٹ سروس اور لینڈ لائن فون کی سہولت سے یکسر محروم ہوچکے ہیں۔


