کراچی سے سیندک مشینری لے جانے والی گاڑی پرمسلح افراد کا دستی بم سے حملہ

خاران(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے سیندک مشینری لےجانے والے ٹریلرگاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کا دستی بم و فائرنگ سے حملہ۔ذرائع کے مطابق جمعہ کے صُبح خاران سی پیک یک مچ گواش روڑ پولیس تھانہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کراچی سے سیندک مشینری لےجانے والے ٹریلرگاڑی پر نامعلوم افراد کا دستی بم اور فائرنگ سے حملہ ۔حملے سے ٹریلرکلینڈرزخمی ہو گئے ۔حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ذرائع کےمطابق حملے کے بعد شہریوں نے کئی بار پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس تاخیر سے پہنچی اور تحقیقات کا شروع کردیا جبکہ زخمی کو ابتدائی علاج کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں