مریم نوازکاجلسوں میں بیڈججزاورگڈججزکانام لیناخطرے کی گھنٹی ہے، شیخ رشید
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نوازکاجلسوں میں بیڈجرنلزاورگڈ جرنلزکے بعدبیڈججزاورگڈججزکانام لیناخطرے کی گھنٹی ہے،9رکنی سپریم کورٹ کا بینچ کسی پارٹی کا حصہ نہیں ملک کے آئین و قانون کے دفاع کے لیے بیٹھا ہے ،ججز کوتنقید کا نشانہ بنانا اور ان کے ہونے والے فیصلوں سے انکاری کا اشارہ دینابہت بڑے سنگین خطرے کی علامت ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر90دن میں الیکشن نہیں ہوتے توسیاست اور سیاست دان رمضان میں تروایح پڑھیں گے جرنیل اورججزکوچوک اورچوراہے میں گینگ آف5کہناجمہوریت کوآخری سلام کہنے کے مترادف ہے۔وفاقی حکومت نے فیصلہ کرناہے کہ ملک وآئین بچاناہے یااپنی سیاست، سپریم کورٹ پردبائو کے سنگین نتائج ہوں گے ،مہنگائی کیخلاف بغاوت ہوگی۔


