دکی، جائیداد کی تقسیم کے تنازعہ پر والد کی فائرنگ سے بیٹا جاںبحق

دکی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے دکی میںجائیدا دکی تقسیم کے تنازعہ پر والد کی فائرنگ سے بیٹا جاںبحق ، ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سرکہ چینہ میں والد بلوچ خان ملاخیل نے فائرنگ کرکے اپنے27سالہ بیٹے روزی خان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، مقتول پیٹ میں 4گولیاں لگے سے جاں بحق ہوئے جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وجہ عناد خانگی تقسیم کا معاملہ ہے۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں