جدوجہد پر شکر گزار ہیں، ہمارے بچوں کی لاشیں حوالے کی جائیں، گراں ناز کا مطالبہ
کوئٹہ :خان محمد مری اور اس کی اہلیہ سمیت بچوں نے آل پاکستان مری اتحاد ، پولیس ،میڈیا سمیت تمام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کی بازیابی اور مسئلے کے حل کو اجاگر کرنے کیلئے جو کردار ادا کیا گیا ہے وہ قابل تحسین ہے، ملنے والی لاشوں کی تصدیق کروا کر ہمارے بچوں کی لاشیں ہمارے حوالے کی جائیں ،ان خیالات کا اظہار خان محمد مری اسکی اہلیہ گراں ناز ،بچوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بارکھان سے بازیاب ہونے والے میرے اہلخانہ اور بچے پولیس کی تحویل میں آگئے تھے جنہوں نے میری میرے بچوں اور اہلخانہ سے ملاقات کرائی ہے، بچوں کو کوئٹہ لایا گیا، انہوں نے آل پاکستان مری اتحا د کے صدرشفقت مری ، جنرل سیکرٹری جہانگیر خان مری کے علاوہ پولیس میڈیا اور دیگر نے میرے مسئلے کے حل کیلئے آواز بلند کی اور پولیس نے میرے بچوں کو باحفاظت بازیاب کرانے پر سب کا شکرگزار ہوں ،اس موقع پر بارکھان کے علاقے سے ملنے والی دو بچوں کی لاشوں کے حوالے سے خان محمد کی اہلیہ گراں ناز نے کہا کہ میں پولیس سمیت آل پاکستان مری اتحاد اور تمام کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور اپیل کرتی ہوں کہ میرے بچوں کی لاشیں تصدیق اور ٹیسٹ وغیرہ کے بعد ہمارے حوالے کی جائیں۔


