فیصل آباد، بارش کے سبب چھت گرنے سے میاں، بیوی، بیٹی جاں بحق

فیصل آباد:فیصل آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق اور دو بہن بھائی زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقے میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ظہرے خاں، اس کی اہلیہ عذرا بی بی اور ایک بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کم سن بہن بھائی زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں