جبری گمشدگیوں کا معاملہ خواتین اور بچوں کی اغوا نما گرفتاری سے مزید پیچیدہ ہوگیا، بی این پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام جبری گمشدگیوں، ماحل بلوچ کو جھوٹے الزام کے تحت گرفتار کرنے کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری۔ کیمپ میں پارٹی کے مرکزی قائدین سمیت پارٹی کارکنان بڑی تعداد موجود ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے تحت علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکاءکا کہنا ہے کہ بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کا معاملہ خواتین اور بچوں کی اغوا نما گرفتاری سے مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ شرکا نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کی سمیت ماحل بلوچ کو بازیاب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں