طویل فاصلے تک مار کرنیوالا کروز میزائل تیار کرلیا، ایران کا دعویٰ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا کروز میزائل تیار کرلیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کروز میزائل تیار کیا ہے جس کی رینج 1650 کلومیٹر ہے۔ ایرانی کمانڈر کا کہنا ہے کہ کروز میزائل کو ایران کے میزائل ہتھیاروں میں شامل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل سسٹم کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امیر علی حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں